ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / کانپور میں محکمہ ڈاک کی لاپرواہی چھوٹا راجن اور مافیامنا بجرنگی کے نام پر ڈاک ٹکٹ جاری

کانپور میں محکمہ ڈاک کی لاپرواہی چھوٹا راجن اور مافیامنا بجرنگی کے نام پر ڈاک ٹکٹ جاری

Mon, 28 Dec 2020 19:45:59  SO Admin   S.O. News Service

کانپور؍ 28 ؍دسمبر (آئی این ایس انڈیا)یوپی کے مشہور صنعتی شہر کانپور میں محکمہ ڈاک کی بڑی غفلت کا انکشاف ہوا ہے۔ یہاں باغپت جیل میں مارے گئے بین الاقوامی سرغنہ چھوٹا راجن اور شارپ شوٹر منا بجرنگی کی تصاویر والے ڈاک ٹکٹوں جاری کردیئے گئے۔

ان ٹکٹوں کے ذریعے خطوط ملک میں کہیں بھی بھیجے جاسکتے ہیں۔ یہ ٹکٹیں مائی اسٹیمپ اسکیم کے تحت چھاپے گئے۔ معاملہ  کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے محکمہ ڈاک نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ مائی اسٹیمپ اسکیم کے تحت چھپے ہوئے ان ڈاک ٹکٹوں کے لئے 600 روپئے کی فیس جمع کروائی گئی تھی۔ اس کے عوض میں مبینہ طور پر محکمہ نے چھوٹا راجن اور منا بجرنگی کے  12 ٹکٹ جاری کیے۔ ہر ٹکٹ کی قیمت پانچ روپے ہے،حد تو یہ ہے کہ ٹکٹ جاری کرنے سے قبل نہ تو فوٹو کی جانچ پڑتال کی گئی اور نہ ہی کوئی سرٹیفکیٹ طب کیا گیا۔

پوسٹ ماسٹر جنرل وی کے ورما نے کہا کہ مجھے میڈیا کے توسط سے اس معاملہ کا علم ہوا، یہ معاملہ بہت سنگین ہے۔ جس کی میں خود تحقیقات کر رہا ہوں، یہ معلوم کیاجائے گا کہ غلطی کس نے کی ہے؟ اس کو یقینی بنایا جائے گا کہ ایسی غلطی نہ ہو۔مافیا منا بجرنگی کو 9 جولائی 2018 کو باغپت جیل میں قتل کردیا گیا تھا۔ دوسری طرف چھوٹا راجن کو 2015 میں بالی سے گرفتار کیا گیا تھا اور اسے ہندوستان لایا گیا تھا، وہ فی الحال تہاڑ جیل میں ہے۔ خیال رہے کہ مائی اسٹیمپ اسکیم 2011 میں شروع کیا گیا تھا، اس کے تحت ایک شخص اپنی تصاویر پر مشتمل 12 ڈاک ٹکٹوں کو صرف 300 روپے کی فیس دے کر جاری کراسکتا ہے، یہ دوسرے ڈاک ٹکٹوں کی طرح درست ہیں۔ اس کے ذریعہ ملک کے کسی بھی کونے میں خط بھیج سکتے ہیں۔

ٹکٹ بنانے کے لئے پاسپورٹ سائز کی تصویر اور مکمل تفصیلات دینا ہوتی ہے، علاوہ ازیں ایک فارم بھرکر مکمل معلومات دینا ہوتی، جس کے نام پر ڈاک ٹکٹ جاری کیا جا رہا ہے، اُس کا زندہ ہونا ضروری ہے۔


Share: